امریکا ایران مذاکرات کے آغاز پر آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کی نقل و حمل بحال

آبنائے ہرمز سے تین بڑے آئل ٹینکرز کی نقل و حمل شروع ہو گئی ہے جس سے عالمی توانائی کی ترسیل میں تعطل کے خاتمے کی امید پیدا ہوئی ہے۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے اور پاکستان میں جاری امن مذاکرات کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بحری جہاز خلیج سے بحفاظت گزرے ہیں۔

فروری کے اختتام پر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے بعد سے عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس کی سپلائی بری طرح متاثر ہوئی تھی جس کے باعث عالمی منڈی میں ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ یہ گزرگاہ دنیا بھر کی تیل اور گیس کی 20 فیصد ترسیل کے لیے اہم ترین راستہ سمجھی جاتی ہے۔

ایل ایس ای جی کے اعداد و شمار کے مطابق لائبیریا کے پرچم بردار وی ایل سی سی سیریفوس اور چین کے دو بڑے آئل ٹینکرز کوسپرل لیک اور ہی رونگ ہائی نے ہفتے کے روز ہرمز پیسج ٹرائل اینکریج سے سفر مکمل کیا۔ یہ راستہ ایران کے جزیرے لارک کو بائی پاس کرتا ہے۔

ان تینوں جہازوں میں سے ہر ایک دو ملین بیرل تیل اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سیریفوس نامی جہاز میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا خام تیل موجود ہے جو 21 اپریل تک ملائیشیا کی بندرگاہ ملاکا پہنچنے کی توقع ہے۔

دیگر دو چینی ٹینکرز میں سے کوسپرل لیک عراقی تیل اور ہی رونگ ہائی سعودی خام تیل لے کر اپنی منزل کی جانب گامزن ہیں۔ یہ دونوں جہاز چینی توانائی کمپنی سائنوپیک کے تجارتی بازو یونی پیک کی جانب سے چارٹر کیے گئے ہیں۔ سائنوپیک کی جانب سے اس پیش رفت پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

بھارت پاکستان کی علاقائی امن کے لیے کوششوں کا اعتراف کرے، احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت کو…

52 منٹس ago

حسن جہانگیر کا مقبول گیت ‘ہوا ہوا’ ایک بار پھر بالی وڈ فلم میں شامل

پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن جہانگیر کا مقبول ترین گیت ہوا ہوا ایک بار…

57 منٹس ago

امریکی مخالفت کے بعد برطانیہ کا چاگوس جزائر کی حوالگی کا منصوبہ معطل

برطانیہ کی حکومت نے چاگوس جزائر پر خودمختاری ماریشس کے حوالے کرنے کے معاہدے کو…

2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا لنڈی کوتل میں افغان ہولڈنگ کیمپ کا دورہ، مہاجرین کی باعزت واپسی کی یقین دہانی

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہفتے کے روز لنڈی کوتل میں قائم افغان…

2 گھنٹے ago

روس اور یوکرین کے درمیان آرتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر عارضی جنگ بندی کا آغاز

ارتھوڈوکس ایسٹر کے موقع پر روس اور یوکرین کے درمیان 32 گھنٹے پر محیط عارضی…

2 گھنٹے ago

جیرونا کے ہاتھوں ڈرا، ریال میڈرڈ کی ہسپانوی لیگ ٹائٹل کی امیدوں کو دھچکا

ہسپانوی فٹ بال لیگ لا لیگا میں ریال میڈرڈ کو ایک اور دھچکا لگا ہے،…

2 گھنٹے ago