اسلام آباد میں امریکا-ایران مذاکرات پر روسی اور ایرانی صدور کا ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسلام آباد میں جاری امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات اور مشرق وسطیٰ کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔

صدر ولادیمیر پیوٹن نے گفتگو کے دوران کہا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے کا خواہاں ہے اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ماسکو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ہر ممکن کوشش میں سہولت کاری کے لیے تیار ہے۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے روس کے اصولی موقف کو سراہا۔ انہوں نے مشکل وقت میں ایرانی عوام کے لیے روسی انسانی امداد فراہم کرنے پر صدر پیوٹن کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

دونوں سربراہان مملکت نے روس اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر ایرانی صدر نے ولادیمیر پیوٹن اور روس میں مقیم تمام آرتھوڈوکس مسیحیوں کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد بھی پیش کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

امریکا اعتماد سازی میں ناکام، ایران کا پاکستان کے کردار کو سراہنے کا اعلان

تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ حالیہ مذاکرات…

1 منٹ ago

روس اور یوکرین کا ایک دوسرے پر ایسٹر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

یوکرین اور روس نے ایسٹر کے موقع پر کریملن کی جانب سے اعلان کردہ جنگ…

51 منٹس ago

اسلام آباد: امریکہ اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم، ایرانی وفد روانہ

اسلام آباد میں ایران اور امریکہ کے مابین اعلیٰ سطحی مذاکرات کا طویل دور بغیر…

56 منٹس ago

امریکا کا آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی اور ایرانی ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز…

1 گھنٹہ ago

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور ایران کو ٹیکس دینے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ آبنائے ہرمز…

2 گھنٹے ago

اسلام آباد مذاکرات کی ناکامی: ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں فوری بحری ناکہ بندی کا حکم

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام پر اسلام آباد…

2 گھنٹے ago