وزیر اعظم شہباز شریف اور جاپانی ہم منصب سنائے تاکائیچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے امریکہ اور ایران کے مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
جاپانی وزیراعظم سنائے تاکائیچی نے اس موقع پر جنگ بندی کے عمل کو ممکن بنانے اور مذاکرات کی میزبانی کرنے پر پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔ انہوں نے خطے کے استحکام اور عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے امن عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اس حوالے سے مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ اور ایران کے وفود کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اسلام آباد میں تعمیری بات چیت کی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان جنگ بندی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور جاپانی وزیراعظم نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
الجزائر: پوپ لیو نے امریکی صدر کی جانب سے کی جانے والی سخت تنقید کا…
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے…
پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام…
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے دباؤ کے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم کے…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کے روز لاہور میں پاکستان کی پہلی مفت…