پوپ لیو نے واضح کیا ہے کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود جنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا جاری رکھیں گے۔ پوپ نے یہ بات الجیریا جانے والی اپنی پرواز کے دوران خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وہ اپنے دس روزہ دورے کے دوران چار افریقی ممالک کا دورہ کر رہے ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کی شب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک بیان میں پوپ لیو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں کمزور اور خارجہ پالیسی کے لیے تباہ کن قرار دیا تھا۔ یہ بیان پوپ کی جانب سے ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جنگ اور وائٹ ہاؤس کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں پر کھل کر بات کرنے کے بعد سامنے آیا۔
پوپ لیو نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ صدر کے ساتھ کسی قسم کی بحث میں نہیں پڑنا چاہتے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ انجیل کے پیغام کو جس طرح سے استعمال کیا جا رہا ہے وہ اس کی تائید نہیں کرتے۔ پوپ نے کہا کہ وہ اپنے کردار کو سیاسی نہیں سمجھتے اور ان کا مشن امن کا فروغ اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنا ہے۔
شکاگو سے تعلق رکھنے والے پوپ لیو نے دنیا بھر میں جاری مصائب اور بے گناہ افراد کی ہلاکتوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں بہت زیادہ لوگ تکلیف میں ہیں اور کسی نہ کسی کو کھڑے ہو کر یہ کہنا ہوگا کہ مسائل حل کرنے کا اس سے بہتر طریقہ موجود ہے۔
اپنے دورے کے دوران پوپ لیو نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عالمی سطح پر کثیر الجہتی تعلقات اور امن کے لیے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ انہوں نے ہفتے کے روز بھی اپنی ایک اپیل میں جنگ کو حماقت قرار دیا تھا اور عالمی برادری پر زور دیا تھا کہ وہ امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کرے۔
الجزائر: پوپ لیو نے امریکی صدر کی جانب سے کی جانے والی سخت تنقید کا…
حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے…
پاکستانی سیکیورٹی اداروں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام…
برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی قسم کے دباؤ کے…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو چہار دہم کے…
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پیر کے روز لاہور میں پاکستان کی پہلی مفت…