امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی بحری ناکہ بندی کے قریب آنے والے کسی بھی ایرانی جہاز کو تباہ کر دیا جائے گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی بحریہ کو سمندر کی گہرائیوں میں دھکیل دیا گیا ہے اور اب تک ایران کے 158 بحری جہاز مکمل طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی چھوٹی کشتیوں کو ہدف نہیں بنایا کیونکہ یہ تیز رفتار حملہ آور کشتیاں کسی بڑے خطرے کا باعث نہیں ہیں۔ ٹرمپ نے ان کارروائیوں کا موازنہ سمندر میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں سے کرتے ہوئے انہیں انتہائی تیز اور سخت قرار دیا۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ سمندری راستوں سے امریکہ لائی جانے والی 98.2 فیصد منشیات کو بروقت پکڑ لیا گیا ہے۔
دوسری جانب نیٹو کے اتحادی ممالک نے آبنائے ہرمز میں امریکی صدر کی جانب سے ناکہ بندی کے منصوبے میں شامل ہونے سے انکار کر دیا ہے جس سے اتحاد کے اندر کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ چھ ہفتوں سے جاری تنازعہ ختم کرنے کے لیے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد امریکی فوج دیگر ممالک کے ساتھ مل کر اس آبی گزرگاہ پر تمام سمندری ٹریفک کو بند کر دے گی۔
برطانیہ اور فرانس سمیت نیٹو کے اتحادیوں کا کہنا ہے کہ وہ اس تنازعے میں فریق نہیں بنیں گے اور ناکہ بندی میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان ممالک کے مطابق آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا انتہائی ضروری ہے کیونکہ دنیا بھر کا پانچواں حصہ تیل اسی راستے سے گزرتا ہے جسے ایران نے 28 فروری سے بند کر رکھا ہے۔
اتحادیوں کا یہ انکار صدر ٹرمپ کے ساتھ کشیدگی میں مزید اضافے کا باعث بنا ہے جو پہلے ہی فوجی اتحاد سے علیحدگی کی دھمکی دے چکے ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شدید دباؤ کے باوجود برطانیہ اس ناکہ بندی کی حمایت نہیں کرتا اور نہ ہی کسی جنگ کا حصہ بنے گا۔
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹ نے خبردار کیا ہے کہ جاری بحری ناکہ بندی کے…
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہواؤں…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا…
ہنگری میں سولہ سالہ طویل اقتدار کے بعد وکٹر اوربان کا دور ختم ہو گیا…
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات…
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے خطے میں عام انتخابات کے انعقاد کا شیڈول جاری کر…