وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستانی قیادت کی تعریف کرنے پر صدر ٹرمپ کا شکریہ

وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے لیے تعریفی کلمات پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں وزیراعظم نے عوام پاکستان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اپنی جانب سے امریکی صدر کے خیر سگالی کے جذبات کو سراہا۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ امریکی صدر کے مہربان اور پروقار الفاظ پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان سمیت خطے کے متعدد اتحادی ممالک کا شکریہ ادا کیا تھا۔ امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے اہم سفارتی پیش رفت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی میں پاکستان اور دیگر ممالک کا کردار کلیدی رہا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں پاکستانی قیادت کی تعریف کی اور اسے عظیم قرار دیا۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی اور جغرافیائی سیاسی صورتحال میں بہتری کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کی خدمات کو بھی سراہا۔ امریکی صدر کے مطابق ان ممالک نے علاقائی استحکام کے لیے بہادری اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago