ایران نے افزودہ یورینیم ہٹانے سمیت تمام شرائط مان لیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے تمام شرائط تسلیم کر لی ہیں اور وہ افزودہ یورینیم کو ٹھکانے لگانے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے پر آمادہ ہو گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس عمل میں امریکی زمینی فوج کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یورینیم کو کون منتقل کرے گا تو انہوں نے صرف یہ کہا کہ ہمارے لوگ یہ کام کریں گے۔ صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ فوج بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے، ہم ایرانیوں کے ساتھ مل کر یہ مواد حاصل کریں گے اور پھر اسے امریکہ منتقل کر دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب معاہدہ طے پا جائے گا تو لڑائی کی کوئی گنجائش نہیں رہے گی۔ یہ ایک خوشگوار پیش رفت ہے، بصورت دیگر ہمیں دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑتا۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حماس جیسی پراکسی تنظیموں کی حمایت بند کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔ معاہدے کے اعلان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان اس ویک اینڈ پر ملاقات متوقع ہے، تاہم جب تک معاہدہ حتمی شکل اختیار نہیں کر لیتا، امریکہ ایران پر عائد پابندیاں برقرار رکھے گا۔

ایکسیس کی رپورٹ میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی انتظامیہ ایران کے منجمد اثاثوں میں سے 20 ارب ڈالر جاری کرنے پر غور کر رہی ہے تاکہ جوہری مواد حاصل کیا جا سکے، تاہم صدر ٹرمپ نے اس خبر کی سختی سے تردید کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس بدلے میں ایک پیسہ بھی ادا نہیں کر رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago