ایران آبنائے ہرمز پر امریکا کو بلیک میل نہیں کر سکتا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ایک بار پھر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاہم تہران کو متنبہ کیا کہ وہ امریکہ کو بلیک میل نہیں کر سکتا۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے دعوی کیا کہ ایران کے ساتھ بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے مگر امریکہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ آج دن کے اختتام تک ایران کے حوالے سے اہم معلومات جاری کریں گے۔

اس سے قبل بحری سیکیورٹی اور شپنگ ذرائع نے اطلاع دی تھی کہ ہفتے کے روز دو تجارتی جہازوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ یہ واقعہ ایران کی جانب سے اس اہم آبی گزرگاہ پر دوبارہ کنٹرول سخت کرنے کے اعلان کے فوراً بعد پیش آیا۔ شپنگ ذرائع کے مطابق متعدد تجارتی جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے ریڈیو پیغام موصول ہوا کہ توانائی کی یہ اہم گزرگاہ بند کر دی گئی ہے اور کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں ہے۔

دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ٹیلی گرام چینل پر اپنے پیغام میں دھمکی دی ہے کہ ایرانی بحریہ اپنے دشمنوں کو نئی تلخ شکستوں سے دوچار کرنے کے لیے تیار ہے۔

ہسپانیہ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ملک کی موجودہ صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ ٹرمپ نے ہسپانیہ کی معیشت کے کمزور ہونے کا دعویٰ کیا اور نیٹو میں دفاعی بجٹ کے لیے جی ڈی پی کا پانچ فیصد خرچ نہ کرنے پر تنقید کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکہ کو اپنے اقدامات کے لیے کسی کی اجازت درکار نہیں اور اسپین کے پاس ایسی کوئی چیز نہیں جس کی امریکہ کو ضرورت ہو۔

ملکی امور پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات لائی جا رہی ہیں اور ادویات کی قیمتوں میں پچاس سے اسی فیصد تک کمی کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ امریکہ میں منشیات کی اسمگلنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago