اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطحی امریکی ایرانی مذاکرات کسی حتمی نتیجے کے بغیر ختم ہو گئے ہیں۔ ان مذاکرات کے بعد اگلے دور کی تاریخ کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے انطالیہ میں ایک سفارتی فورم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملاقات سے قبل فریقین کے درمیان مفاہمت کے ایک فریم ورک پر اتفاق رائے ناگزیر ہے۔
سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ ایران ایسی کسی بھی بات چیت کا حصہ نہیں بننا چاہتا جو ناکامی سے دوچار ہو یا جس سے کشیدگی میں اضافے کا جواز پیدا ہو۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ گزشتہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی تھی تاہم امریکی فریق کے انتہا پسندانہ رویے اور ایران کو بین الاقوامی قوانین سے مستثنیٰ قرار دینے کی کوششوں کے باعث معاہدہ ممکن نہ ہو سکا۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے زور دیا کہ تہران کسی بھی صورت بین الاقوامی قوانین سے انحراف قبول نہیں کرے گا اور ایران کی تمام تر وابستگیاں عالمی ضوابط کے عین مطابق ہوں گی۔
آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران نے تجارتی جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم امریکی جانب سے شرائط کی خلاف ورزی کی گئی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ اپنے وعدوں کا پاس نہیں کرے گا تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس ویک اینڈ پر مزید براہ راست مذاکرات متوقع ہیں تاہم سفارتی حلقوں نے اسلام آباد میں لاجسٹک مسائل کے پیش نظر اس امکان کو مسترد کیا ہے۔ انیس سو اناسی کے اسلامی انقلاب کے بعد یہ دونوں ممالک کے درمیان اب تک کے سب سے اعلیٰ سطحی مذاکرات تھے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…