پوپ لیو کی ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش

پوپ لیو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اپنے حالیہ تنازع کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے افریقی دورے کے دوران سامنے آنے والی رپورٹس تمام پہلوؤں سے درست نہیں ہیں۔

انگولا روانگی کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پوپ لیو کا کہنا تھا کہ کیمرون میں ان کا یہ بیان کہ دنیا کو چند آمروں نے تباہ کر دیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نہیں تھا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ تقریر دو ہفتے قبل تیار کی گئی تھی، یعنی صدر ٹرمپ کی جانب سے ان کے امن پیغام پر تبصرہ کرنے سے کافی پہلے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پوپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ پوپ لیو کے اس مؤقف کے شکر گزار ہیں۔ وینس کے مطابق میڈیا اکثر تنازعات کو ہوا دیتا ہے جبکہ حقیقت اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوپ لیو کو خارجہ پالیسی اور جرائم کے معاملے پر کمزور قرار دیا تھا۔ ٹرمپ نے ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصویر بھی شیئر کی تھی جس میں وہ خود کو یسوع مسیح جیسے روپ میں دکھا رہے تھے، جس پر مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی گئی اور بعد ازاں یہ پوسٹ ہٹا دی گئی۔

یہ کشیدگی ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی جنگ پر پوپ لیو کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد پیدا ہوئی۔ پوپ لیو نے پیر کے روز خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ وہ جنگ کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

پوپ لیو نے واضح کیا کہ ان کا مقصد امریکی صدر سے بحث کرنا ہرگز نہیں ہے۔ شکاگو سے تعلق رکھنے والے پوپ لیو نے اپنے دورہ افریقہ کے دوران جنگ، عدم مساوات اور عالمی رہنماؤں کے خلاف ایک جارحانہ انداز اپنایا ہے۔ ان کا یہ دورہ تاریخ کے مشکل ترین دوروں میں سے ایک ہے جس میں وہ چار ممالک کے گیارہ شہروں کا دورہ کر رہے ہیں اور اٹھارہ پروازوں کے ذریعے اٹھارہ ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago