قطر سے ایل این جی لے جانے والے پانچ بحری جہاز آبنائے ہرمز کے قریب پہنچ گئے

قطر کے شہر راس لفان سے مائع قدرتی گیس یعنی ایل این جی سے لدے پانچ بحری جہاز آبنائے ہرمز کی جانب گامزن ہیں۔ جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے اعداد و شمار کے مطابق اگر یہ جہاز بحفاظت آبنائے کو عبور کر لیتے ہیں تو یہ 28 فروری کو ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان کشیدگی شروع ہونے کے بعد سے اس آبی گزرگاہ سے ایل این جی کی پہلی ترسیل ہوگی۔

ایران نے جمعرات کو اسرائیل اور لبنان کے درمیان امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد جمعہ کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھول دیا تھا۔ قبل ازیں یہ آبی گزرگاہ عالمی ایل این جی تجارت کے پانچویں حصے کے لیے استعمال ہوتی تھی۔ ہفتے کے روز تیل بردار جہازوں کا ایک قافلہ بھی آبنائے ہرمز سے گزر رہا تھا۔

تجزیاتی فرم کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق جن جہازوں نے مشرق کی جانب سفر شروع کیا ہے ان میں الجشامیہ، لیبریٹھا، فویرت، راشدہ اور دیشا شامل ہیں۔ ان میں سے پہلے چار جہاز قطر انرجی کے زیر کنٹرول ہیں جبکہ دیشا کو بھارت کی پیٹرونیٹ نے چارٹر کر رکھا ہے۔ قطر انرجی کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

کیپلر میں ایل این جی انسائٹ کی منیجر لورا پیج کے مطابق ان پانچوں جہازوں نے قطر کے راس لفان پلانٹ سے گیس لوڈ کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان میں سے دو جہاز پاکستان، دو بھارت جبکہ ایک جہاز کی منزل تاحال واضح نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ ادنوک کے دو خالی جہاز خلیج عمان میں داخل ہو کر فجیرہ کے باہر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

جہازوں کی یہ نقل و حرکت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ راس لفان کے شمالی پلانٹ اور متحدہ عرب امارات کے داس آئی لینڈ پلانٹ میں پیداواری عمل دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ قطر ایل این جی کا دنیا کا دوسرا بڑا برآمد کنندہ ملک ہے جس کی زیادہ تر ترسیل ایشیائی منڈیوں کو جاتی ہے۔ تاہم ایرانی حملوں کے نتیجے میں قطر کی ایل این جی برآمد کرنے کی صلاحیت کا 17 فیصد حصہ متاثر ہوا تھا اور اندازہ ہے کہ مرمت کے کاموں کے باعث 12.8 ملین میٹرک ٹن سالانہ ایندھن کی سپلائی تین سے پانچ سال تک متاثر رہ سکتی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago