امریکی ریاست لوزیانا کے شہر شریوپورٹ میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں آٹھ بچے ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔
شریوپورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کرسٹوفر بورڈیلون نے میڈیا کو بتایا کہ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سال سے 14 سال کے درمیان تھیں۔
ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ شخص نے واردات کے بعد ایک گاڑی ہائی جیک کر لی تھی۔ پولیس کی جانب سے پیچھا کیے جانے پر اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔
پولیس نے تاحال ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے تاہم ترجمان کرسٹوفر بورڈیلون نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک ہونے والے بچوں میں سے کچھ ملزم کی اپنی اولاد تھے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…