امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، ایرانی وزارت خارجہ

تہران میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے واضح کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کو امریکہ پر کوئی اعتماد نہیں ہے اور وہ اپنے قومی مفادات کا تحفظ ہر صورت جاری رکھے گا۔

ترجمان نے واشنگٹن پر سفارت کاری کو آگے بڑھانے میں سنجیدگی نہ دکھانے کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ نے جارحانہ اقدامات کیے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ہم اپنی صلاحیتوں پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں، امریکہ نے ماضی کے تجربات سے کچھ نہیں سیکھا اور موجودہ حالات میں مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

اسماعیل بقائی نے بتایا کہ پاکستان میں پیش کردہ دس نکاتی تجاویز پر پہلے ہی بات چیت ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں سے قبل آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ تھی، تاہم امریکہ نے نہ صرف بحری ناکہ بندی کی بلکہ ایرانی جہاز کو بھی نشانہ بنایا۔

ایرانی ترجمان کے مطابق امریکہ نے مذاکراتی عمل اور جنگ بندی کی دو بار خلاف ورزی کی ہے اور ایرانی جہاز پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ امریکی حملوں میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا اور ایران کی بنیادی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے متعلق پاکستان کو شروع ہی سے آگاہ کر دیا تھا اور امریکی بحری ناکہ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی پالیسیوں میں تبدیلی کے بغیر حالات میں بہتری کا امکان نہیں ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے اور تعمیری کردار ادا کرنے کے بجائے صرف الزام تراشی میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو امریکہ سے کبھی بھی سچائی کی توقع نہیں رہی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago