میکسیکو: تیوتہواکان اہرام پر فائرنگ، کینیڈین سیاح ہلاک، 4 افراد زخمی

میکسیکو کے مشہور تاریخی مقام تیوتہواکان کے اہراموں پر پیر کے روز ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون ہلاک جبکہ کم از کم چار افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

سیکیورٹی کابینہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے کے دوران فائرنگ کی زد میں آ کر چار افراد زخمی ہوئے جبکہ دو دیگر افراد افراتفری کے عالم میں گرنے سے زخمی ہوئے۔ جائے وقوعہ سے ایک آتشیں اسلحہ، ایک دھار دار آلہ اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں ایک مسلح شخص کو مون پیرامڈ کی چوٹی کے قریب دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں جس کے بعد سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی۔

میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بائیم نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تیوتہواکان میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور وہ متاثرہ افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ صدر کے مطابق میکسیکو کی حکومت کینیڈین سفارت خانے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

تیوتہواکان کے یہ تاریخی اہرام میکسیکو سٹی سے تیس میل شمال میں واقع ہیں اور ملک کے اہم ترین آثار قدیمہ میں شمار ہوتے ہیں جہاں ہر سال لاکھوں کی تعداد میں سیاح دورہ کرتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago