اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چینی سفیر نے امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کے عمل کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ جیانگ زی ڈونگ نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے پاکستان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان بات چیت کے عمل کو آگے بڑھانا عالمی اور علاقائی امن کے لیے ناگزیر ہے۔
اس موقع پر پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دونوں ممالک نے اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو جاری رکھنے اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…