پوپ لیو کا انتباہ: جنگوں اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی سے انسانیت کا مستقبل خطرے میں

پوپ لیو نے افریقی ممالک کے اپنے چار روزہ دورے کے دوران استوائی گنی میں ایک اہم خطاب میں خبردار کیا ہے کہ جاری جنگوں اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے باعث انسانیت کا مستقبل شدید خطرات کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی ذمہ داریوں کے حوالے سے رویوں میں تبدیلی نہ لائی گئی اور عالمی معاہدوں کا احترام نہ کیا گیا تو انسانی بقا داؤ پر لگ جائے گی۔

پوپ نے قدرتی وسائل بالخصوص تیل اور معدنیات کے لیے جاری نوآبادیاتی سوچ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے خونی تنازعات کی بنیادی وجہ قرار دیا۔ استوائی گنی کے صدر تھیوڈورو اوبیاں اینگوئما مباسوگو اور دیگر رہنماؤں کے سامنے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ خدا غلبہ پانے کی خواہش، تکبر اور امتیاز کو پسند نہیں کرتا۔ انہوں نے زور دیا کہ خدا کے مقدس نام کو کسی بھی صورت میں موت اور تباہی کے فیصلوں کو جواز فراہم کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

اپنے افریقی دورے کے دوران پوپ لیو نے آمرانہ رویوں کے خلاف سخت موقف اپنایا ہے۔ انگولا سے مالابو روانگی کے دوران انہوں نے اپنے پیشرو پوپ فرانسس کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔ اس سے قبل انگولا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ دنیا میں بڑی تعداد میں لوگ آمروں کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہیں اور امیر طبقے انہیں دھوکہ دے رہے ہیں۔

پوپ کی جانب سے مذہب کو تشدد کے جواز کے طور پر استعمال کرنے پر تنقید کو اہم سیاسی اشارہ سمجھا جا رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے لیے مذہبی زبان کے استعمال کے تناظر میں دیا گیا ہے۔ پوپ لیو نے گزشتہ ماہ بھی خبردار کیا تھا کہ خدا ان حکمرانوں کی دعائیں قبول نہیں کرتا جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہوں۔

استوائی گنی کے دورے کے دوسرے مرحلے میں پوپ لیو بدھ کے روز باٹا شہر میں ایک ہائی سیکیورٹی جیل کا دورہ کریں گے، جسے انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سیاسی قیدیوں کی بدترین تنصیبات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ وہ 2021 میں ایک فوجی بیرک میں ہونے والے دھماکوں کے مقام پر بھی جائیں گے جن میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ انسانی حقوق کے کارکن ان دھماکوں کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان…

17 منٹس ago

مارادونا کی بیٹی کا ڈاکٹروں پر خاندان کو گمراہ کرنے اور غفلت کا سنگین الزام

ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبالر ڈیاگو میراڈونا کی بیٹی گیانینا میراڈونا نے اپنے والد کی موت…

22 منٹس ago

ایران کشیدگی اور پوپ سے تنازع: ٹرمپ کے مزاج پر امریکیوں کے تحفظات میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت اپنے نچلے ترین سطح پر برقرار ہے۔ رائٹرز اور…

28 منٹس ago

ٹرمپ کی برطانوی وزیراعظم کی حمایت، پیٹر مینڈلسن تنازع سے نکلنے کی پیشگوئی

لندن میں برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر ایک بار پھر شدید سیاسی بحران کی زد میں…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد: 22 اپریل کو ریڈ زون میں وفاقی دفاتر سے ورک فرام ہوم کا حکم

کابینہ ڈویژن نے اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام وفاقی دفاتر کے لیے…

1 گھنٹہ ago

آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور معطل، 24 گھنٹوں میں صرف 3 جہاز گزر سکے

آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کا عمل تقریباً معطل ہو کر رہ گیا ہے اور…

1 گھنٹہ ago