پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکی فوج اپنے مجوزہ حملے کو فی الحال موخر کر رہی ہے تاکہ تہران کو جنگ کے خاتمے کے لیے ایک متفقہ تجاویز پیش کرنے کا مزید وقت مل سکے۔

امریکی صدر کے مطابق یہ فیصلہ پاکستانی ثالثوں کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ جنگ بندی بدھ کے روز ختم ہونا تھی۔ صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے اپنی فوج کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران کا محاصرہ جاری رکھیں اور ہر لحاظ سے چوکس رہیں۔ جنگ بندی میں اس وقت تک توسیع کی گئی ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا اور مذاکرات کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ جاتے۔

ایران کی جانب سے صدر ٹرمپ کے بیان پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کا کہنا ہے کہ تہران کی جانب سے موقف کا باقاعدہ اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کرنے سے چند گھنٹے قبل تک صدر ٹرمپ جنگ بندی میں توسیع کی مخالفت کر رہے تھے اور انہوں نے ایران کو تنبیہ کی تھی کہ وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

امریکی صدر کا یہ یو ٹرن اس وقت سامنے آیا ہے جب ایرانی حکام کی جانب سے ملکی بندرگاہوں پر امریکی بحری ناکہ بندی کی شدید مذمت کی گئی تھی جس کے باعث پاکستان میں بدھ کے روز شیڈول مذاکرات میں ایران کی شرکت غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی تھی۔ اس خبر کو مزید اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago