امریکا کا متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی تبادلے کے معاہدے پر غور

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز کہا ہے کہ امریکہ متحدہ عرب امارات کی مالی معاونت پر غور کر رہا ہے اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان کرنسی کے تبادلے کا معاہدہ زیر غور ہے۔

سی این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے اس بات کی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ کرنسی کے تبادلے کے آپشن پر کام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے متحدہ عرب امارات کو ایک بہترین اتحادی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی قیادت انتہائی قابل لوگوں کے ہاتھ میں ہے۔

صدر ٹرمپ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات ایک مالدار ملک ہے تاہم اگر انہیں ضرورت پڑی تو امریکہ ان کی مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پہلے ہی ایران کے خلاف جاری جنگ میں اپنے اقدامات کے ذریعے ان کی بھرپور مدد کر رہے ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے گورنر نے امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور فیڈرل ریزرو کے حکام کے سامنے کرنسی سویپ لائن کا خیال پیش کیا تھا۔ یہ تجویز اس خدشے کے پیش نظر دی گئی کہ اگر خطے میں جاری جنگ شدت اختیار کر گئی تو تیل سے مالا مال یہ ملک کسی گہرے بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ اگرچہ انہیں اس بات پر یقین کرنا مشکل ہے کہ متحدہ عرب امارات کو کوئی مالی مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے لیکن اگر ایسا کوئی بحران پیدا ہوا تو امریکہ ان کی پشت پر کھڑا ہوگا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago