فیفا ورلڈ کپ 2026 کے آغاز میں محض 50 دن باقی رہ گئے ہیں، جس کے پیش نظر فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بدھ کے روز سے ٹکٹوں کی فروخت کے آخری مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔ شائقین اب تمام 104 میچوں کے لیے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔
فیفا کے مطابق ٹورنامنٹ کے لیے مجموعی طور پر 6 ملین سے زائد ٹکٹ مختص کیے گئے ہیں جن میں سے اب تک 5 ملین سے زائد ٹکٹ فروخت ہو چکے ہیں۔ یہ میگا ایونٹ 11 جون سے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا میں شروع ہوگا۔
فیفا حکام کا کہنا ہے کہ فروخت کے اس مرحلے میں کیٹیگری 1 سے 3 تک کے ٹکٹ اور فرنٹ رو سیٹس دستیاب ہوں گی۔ میچ کی نوعیت کے مطابق ٹکٹوں کی دستیابی کا عمل 19 جولائی کو ہونے والے فائنل تک جاری رہے گا۔
ٹکٹوں کی قیمتوں پر ہونے والی تنقید کے جواب میں فیفا نے وضاحت کی ہے کہ متحرک قیمتوں کے بجائے متغیر قیمتوں کا طریقہ کار استعمال کیا جا رہا ہے، جس میں مانگ اور دستیابی کی بنیاد پر قیمتوں کا تعین کیا جاتا ہے۔ گزشتہ ماہ امریکی قانون سازوں کے ایک گروپ نے فیفا سے مطالبہ کیا تھا کہ قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ عام شائقین کی شرکت ممکن ہو سکے۔
مداحوں کے لیے آسانی پیدا کرنے کی غرض سے دسمبر میں 60 ڈالر مالیت کے سپورٹر انٹری ٹیر ٹکٹ متعارف کرائے گئے تھے، جو شریک ٹیموں کے کوٹے کا 10 فیصد حصہ ہوں گے۔ بدھ کے روز ٹکٹوں کی فروخت کا عمل مشرقی معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجے شروع کیا گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…