روسی کمیونسٹ رہنما کی معاشی بحران کے باعث انقلاب کی وارننگ

روس کی کمیونسٹ پارٹی کے سینئر رہنما نے خبردار کیا ہے کہ ملکی معیشت کی بگڑتی صورتحال 1917 کے انقلاب جیسی سنگین صورتحال کو جنم دے سکتی ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اصلاحات کا عمل شروع کرے۔

اکاسی سالہ جیناڈی زیوگانوف نے اسٹیٹ ڈوما کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے بروقت مالیاتی اور معاشی اقدامات نہ کیے تو رواں سال موسم خزاں تک ملک میں انتشار پھیل سکتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قوم کو 1917 کے واقعات کو دہرانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

زیوگانوف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے تنقید کا رخ وفاقی حکومت اور مرکزی بینک کی جانب موڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پیوٹن کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن حکومت زمینی حقائق کو نظر انداز کر رہی ہے، جس کے باعث عوام میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں کی گئی یہ تقریر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ستمبر میں پارلیمانی انتخابات متوقع ہیں۔ مبصرین کے مطابق زیوگانوف کا مقصد معاشی دباؤ کا شکار عوام کے ووٹ حاصل کرنا اور حکمران جماعت یونائیٹڈ رشیا کی ساکھ کو بہتر بنانا ہے۔

خیال رہے کہ سخت سیکیورٹی قوانین اور یوکرین جنگ کے باعث روس میں عوامی احتجاج پر پابندیاں عائد ہیں، جس کے سبب فی الحال کسی بڑی سماجی بغاوت کے آثار دکھائی نہیں دیتے۔ تاہم، پیوٹن نے گزشتہ ہفتے معاشی نمو میں کمی پر اپنی اعلیٰ قیادت کو سخت سرزنش کی تھی۔

روس کی تین اعشاریہ ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت مغربی پابندیوں کے باوجود اب تک مستحکم رہی ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے روس کی رواں سال کی معاشی ترقی کی پیشگوئی کو صفر اعشاریہ آٹھ فیصد سے بڑھا کر ایک اعشاریہ ایک فیصد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ 1917 کے انقلاب نے روس کی بادشاہت کا خاتمہ کر کے بالشویک اقتدار کی راہ ہموار کی تھی، جس کے نتیجے میں سوویت یونین کا قیام عمل میں آیا تھا۔ صدر پیوٹن، جو 1999 سے اقتدار میں ہیں، اکثر اپنے بیانات میں انقلاب کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے ملکی استحکام پر زور دیتے آئے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago