پہلگام فالس فلیگ آپریشن: بھارت کا مکروہ چہرہ اور جعلی مقابلوں کی تاریخ بے نقاب

بھارتی تاریخ میں فالس فلیگ آپریشنز ایک تاریک باب کی حیثیت رکھتے ہیں جن کا مقصد اندرونی انتشار، اقلیتوں پر مظالم اور بڑھتی ہوئی انتہا پسندی سے توجہ ہٹانا ہے۔ یہ ایک معمول بن چکا ہے کہ ایسے واقعات کے بعد بھارتی گودی میڈیا کے ذریعے پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیز بیانیے کو فروغ دیا جاتا ہے۔

ان کارروائیوں کے پس منظر میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گرفتار افراد کو جعلی مقابلوں میں مار کر دہشت گرد قرار دیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر 23 اپریل 2025 کو بھارتی فوج نے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیا اور اس واقعے کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی مذموم کوشش کی۔

مقبوضہ وادی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز ظلم و ستم کی انتہا کر رہی ہیں اور عام شہریوں کو دہشت گرد قرار دے کر شہید کیا جا رہا ہے۔ خوف و ہراس پھیلانے کے لیے بھارتی فوج بزرگ شہریوں کو بھی بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر رہی ہے۔

بین الاقوامی ماہرین کے مطابق خدشہ ہے کہ مستقبل میں بھی بھارت قیدیوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر کے انہیں دہشت گردوں کے طور پر پیش کرے گا، جبکہ گودی میڈیا ہمیشہ کی طرح اس پرانے اسکرپٹ کے تحت بے گناہ مسلمانوں کو دہشت گرد بنا کر دکھائے گا تاکہ اپنی داخلی ناکامیوں سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ مزید برآں، یہ غیر قانونی قتل عام اس حقیقت کو عیاں کرتا ہے کہ پہلگام کا واقعہ مودی کے سیاسی عزائم کے حصول کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا ہی ایک تسلسل تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago