ایٹمی کشیدگی بڑھانے کی بھارتی کوششیں بے نقاب، میڈیا کا غیر ذمہ دارانہ کردار زیر بحث

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی میڈیا کے کردار پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے اور تجزیہ کاروں کی جانب سے غیر تصدیق شدہ دعووں، اشتعال انگیز بیانیے اور ذمہ دارانہ صحافت کے فقدان پر گہری تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

راولپنڈی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلگام میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے بعد بھارتی میڈیا کے رویے نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ میڈیا کے مختلف حلقوں پر الزام عائد کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے شواہد کے بغیر الزامات تراشی کی اور غیر مصدقہ اطلاعات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، جس سے غلط معلومات پھیلنے کا خدشہ پیدا ہوا۔

میڈیا کوریج کے دوران جارحانہ بیانیے کا استعمال کیا گیا اور بعض مبصرین کی جانب سے اشتعال انگیز اقدامات پر زور دیا گیا۔ حکومتی سطح کی معمولی سرگرمیوں کو بھی غیر معمولی پیش رفت کے طور پر دکھایا گیا، جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ اس صورتحال کے باعث بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کی بندش سے آپریشنل اخراجات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانیے اور کشیدگی کو ہوا دینے سے عالمی سطح پر ذمہ دارانہ رپورٹنگ کے حوالے سے سوالات اٹھ رہے ہیں، خاص طور پر ایک ایسے حساس خطے میں جہاں امن و امان کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تجزیہ کاروں نے نشاندہی کی ہے کہ بھارتی میڈیا میں داخلی سکیورٹی اور پالیسی امور پر تنقیدی جائزے کی کمی ایڈیٹوریل آزادی اور احتساب کے عمل پر سوالیہ نشان ہے۔ ماہرین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ علاقائی استحکام اور بین الاقوامی اثرات کے حامل معاملات میں حقائق پر مبنی رپورٹنگ اور ذمہ دارانہ صحافتی اقدار کی پاسداری ناگزیر ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago