امریکی فوجی پر خفیہ معلومات کے ذریعے نکولس مادورو کے خلاف شرط لگا کر 4 لاکھ ڈالر کمانے کا الزام

امریکی محکمہ انصاف نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کے خاتمے اور فوجی کارروائی سے متعلق خفیہ معلومات کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں امریکی اسپیشل فورسز کے ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار اہلکار گینن کین وین ڈائیک پر الزام ہے کہ انہوں نے حساس سرکاری معلومات کی بنیاد پر سٹے بازی کے ذریعے چار لاکھ ڈالر سے زائد کی غیر قانونی کمائی کی۔

سرکاری فرد جرم کے مطابق ملزم نے پولی مارکیٹ نامی کرپٹو بیسڈ پلیٹ فارم پر وینزویلا میں امریکی مداخلت اور صدر مادورو کی معزولی سے متعلق چار مختلف شرطوں پر 33 ہزار 933 ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ اس جوا بازی سے ملزم کو ایک ہزار 242 فیصد منافع حاصل ہوا اور مجموعی طور پر چار لاکھ 4 ہزار 222 ڈالر کمائے گئے۔

محکمہ انصاف کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واضح طور پر ان سائیڈر ٹریڈنگ کا کیس ہے جو وفاقی قوانین کے تحت سنگین جرم ہے۔ ملزم پر خفیہ معلومات کے ذاتی مفاد میں استعمال، کموڈیٹیز فراڈ، وائر فراڈ اور سرکاری معلومات چرانے کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے اپنی ذمہ داری نبھانے کے بجائے حساس معلومات کو ذاتی مالی فائدے کے لیے استعمال کیا۔

انکشاف ہوا ہے کہ غیر معمولی ٹریڈنگ کی خبریں سامنے آنے کے بعد ملزم نے شواہد مٹانے کی کوشش کی۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے اپنا پولی مارکیٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا اور کرپٹو ایکسچینج اکاؤنٹ سے منسلک ای میل ایڈریس بھی تبدیل کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس جنوری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آپریشن ایبسلوٹ ریزولو کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لے کر ہتھیاروں کی سمگلنگ اور منشیات کے الزامات میں نیویارک منتقل کرنا تھا۔ اسی آپریشن سے متعلق خفیہ معلومات کا غلط استعمال گینن کین وین ڈائیک کی گرفتاری کا سبب بنا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago