ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورتحال اور امریکا ایران کشیدگی کے تناظر میں جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی اقدامات اور جنگ بندی کے معاملات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے زور دیا کہ دیرینہ مسائل کے حل اور خطے میں قیام امن کے لیے مسلسل بات چیت اور رابطے انتہائی ناگزیر ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے فریقین کے درمیان مذاکرات کو فروغ دینے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کے مستقل اور تعمیری کردار کو سراہا۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر مستقبل میں بھی قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین موجودہ کشیدگی، خاص طور پر آبنائے ہرمز کی بندش اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی کے باعث پیدا ہونے والے تناؤ کے سبب اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کا دوسرا دور فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago