میکسیکو: امریکی انٹیلی جنس کی مدد سے منشیات فروش گروہ کے 10 ارکان گرفتار

میکسیکن فوج نے امریکی انٹیلی جنس کی معاونت سے کیے گئے ایک آپریشن کے دوران منشیات کے بدنام زمانہ سمگلر خواکین ایل چاپو گوزمین کے بھائی کے تین قریبی ساتھیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ فوجی حکام کے مطابق اس کارروائی میں سینوالوا کارٹیل کے اس دھڑے کے کل دس ارکان کو حراست میں لیا گیا ہے جس کی قیادت اوریلیانو گوزمین لوئیرا عرف ایل گوانو کر رہے ہیں۔

یہ گرفتاری تمازولا کے پہاڑی علاقے میں عمل میں آئی جو دورانگو اور سینوالوا ریاستوں کی سرحد پر واقع ہے اور اسے ایل گوانو کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں اوریلیانو گوزمین کا دست راست، چیف باڈی گارڈ اور مالی و لاجسٹک امور کا نگران شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایل گوانو کی گرفتاری میں مددگار معلومات دینے والے کے لیے 5 ملین ڈالر انعام مقرر کر رکھا ہے۔

یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب میکسیکو اور امریکہ کے درمیان دو امریکی ایجنٹس کی ہلاکت کے بعد کشیدگی پائی جاتی ہے۔ یہ ایجنٹس ایک خفیہ لیبارٹری کے خلاف کارروائی کے بعد ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوئے تھے، جس کے بارے میں صدر کلاڈیا شینبام کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن ان کی اجازت کے بغیر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد سی آئی اے کے ملازمین تھے۔

صدر کلاڈیا شینبام نے واضح کیا ہے کہ واشنگٹن کے ساتھ تعاون صرف انٹیلی جنس شیئرنگ تک محدود ہونا چاہیے اور بغیر اجازت غیر ملکی ایجنٹوں کی زمینی کارروائیوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میکسیکن صدر نے چی ہوا ہوا ریاست کی حکومت کے خلاف ممکنہ پابندیوں کا عندیہ بھی دیا ہے جس نے سی آئی اے ایجنٹوں کو آپریشن میں حصہ لینے کی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل دسمبر میں بھی میکسیکن میرینز نے ہیلی کاپٹروں کی مدد سے اسی علاقے میں اوریلیانو گوزمین کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا تھا۔ خواکین ایل چاپو گوزمین اس وقت امریکہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں جبکہ ان کے دو بیٹے بھی مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سینوالوا کارٹیل کے اندر کنٹرول حاصل کرنے کے لیے مختلف دھڑوں کے درمیان جاری لڑائی کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہو چکی ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago