اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا پروسٹیٹ کینسر کے کامیاب علاج کا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ پروسٹیٹ کینسر کے ابتدائی مرحلے کے علاج سے گزر چکے ہیں اور اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

چھہتر سالہ نیتن یاہو نے اپنے سالانہ طبی رپورٹ کے اجراء کے موقع پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ معمول کے طبی معائنے کے دوران کینسر کے ایک ابتدائی ٹیومر کی تشخیص ہوئی تھی۔

وزیراعظم کے مطابق ٹارگٹڈ تھراپی کے ذریعے اس مسئلے کو جڑ سے ختم کر دیا گیا ہے اور اب جسم میں اس کا کوئی نشان باقی نہیں بچا۔ طبی رپورٹ کے مطابق ان کا علاج ریڈی ایشن تھراپی کے ذریعے کیا گیا ہے۔

تاہم نیتن یاہو اور جاری کردہ طبی رپورٹ میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ یہ علاج کب کیا گیا تھا۔ رپورٹ میں مجموعی طور پر وزیراعظم کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔

اسرائیل کے طویل عرصے تک وزیراعظم رہنے والے نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی طبی رپورٹ جاری کرنے میں دو ماہ کی تاخیر اس لیے کی تاکہ ایران کو اسرائیل کے خلاف غلط پروپیگنڈا کرنے کا موقع نہ ملے۔

رواں برس مارچ میں ایران اور اسرائیل کے مابین کشیدگی کے دوران سوشل میڈیا اور ایرانی سرکاری میڈیا پر نیتن یاہو کی موت کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ ان افواہوں کی تردید کے لیے اسرائیلی رہنما نے یروشلم کے ایک کیفے کے دورے کی ویڈیو جاری کی تھی۔

یاد رہے کہ نیتن یاہو اس سے قبل بھی طبی مسائل کا شکار رہے ہیں۔ سن دو ہزار چوبیس میں پروسٹیٹ کے بڑھ جانے کے باعث ہونے والے انفیکشن کی سرجری کی گئی تھی، جبکہ دو ہزار تئیس میں انہیں پیس میکر لگایا گیا تھا۔

اسرائیل میں آئندہ عام انتخابات اکتوبر تک متوقع ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago