ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی جمعہ کے روز اسلام آباد پہنچ گئے ہیں، جبکہ اسی دوران امریکہ نے تصدیق کی ہے کہ ان کے خصوصی ایلچی تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کے نئے دور میں شرکت کی غرض سے پاکستان کا دورہ کریں گے۔
عباس عراقچی اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ اہم ملاقاتیں کریں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ ملاقاتیں تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی راہ ہموار کر سکتی ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر ہفتے کے روز پاکستان روانہ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے مطالبے کے بعد ایران نے بالمشافہ ملاقات کی درخواست کی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت نتیجہ خیز ثابت ہوگی اور معاہدے کی جانب پیش رفت ہوگی۔
مذاکرات کی تیاریوں کے پیش نظر امریکی لاجسٹک اور سیکیورٹی ٹیم پہلے ہی اسلام آباد میں موجود ہے۔ ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق عباس عراقچی اپنے دورے کے دوران اسلام آباد کے علاوہ مسقط اور ماسکو بھی جائیں گے۔ دورے کا مقصد دوطرفہ مشاورت، علاقائی صورتحال اور امریکہ و اسرائیل کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
یہ دورہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ عباس عراقچی کے ٹیلی فونک رابطوں کے بعد ہوا ہے، جن میں علاقائی سلامتی اور جنگ بندی پر بات چیت کی گئی تھی۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسائل کے حل کے لیے مستقل مذاکرات پر زور دیا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے سفارتی کوششوں میں پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہا۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور جنگ بندی کی غیر یقینی صورتحال کے درمیان پاکستان دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے ایک اہم ثالث کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…