ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جمعہ کی شب اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ نور خان ایئربیس پر نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ ملکی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاکستان اس دورے کو ایران اور امریکہ کے درمیان تعطل کا شکار سفارتی مذاکرات کی بحالی کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھ رہا ہے۔
اسلام آباد اس سے قبل 11 اپریل کو دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کر چکا ہے، تاہم وہ ابتدائی بات چیت کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی تھی۔ موجودہ دورے کو پس پردہ کوششوں کے تسلسل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے تاکہ امن عمل کو برقرار رکھا جا سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں عباس عراقچی نے کہا کہ وہ اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے بروقت دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان دوروں کا مقصد دوطرفہ امور پر شراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے زور دیا کہ ان کے ہمسایہ ممالک ان کی اولین ترجیح ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…