امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ کے فیصلے کے نتیجے میں ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے ریپبلکن پارٹی کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ رائٹرز اور ایپوس کے حالیہ سروے کے مطابق امریکی ووٹرز کی واضح اکثریت ایندھن کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا ذمہ دار صدر ٹرمپ کو ٹھہراتی ہے۔ سروے میں شامل 77 فیصد رجسٹرڈ ووٹرز کا ماننا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے ساتھ مل کر شروع کی گئی جنگ کے باعث پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
سیاسی تقسیم سے بالاتر ہو کر عوام کا یہ مؤقف سامنے آیا ہے جس میں 95 فیصد ڈیموکریٹس، 82 فیصد آزاد امیدوار اور حیران کن طور پر 55 فیصد ریپبلکن ووٹرز بھی صدر ٹرمپ کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔ امریکہ میں پیٹرول کی قیمتیں چار ڈالر فی گیلن تک پہنچ چکی ہیں جو جنگ سے قبل کے مقابلے میں ایک ڈالر زیادہ ہے۔
فروری میں امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے اچانک حملوں میں ایرانی قیادت اور ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کے بعد تہران کی جانب سے جوابی کارروائیوں نے خطے میں تیل کی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی تجارت کا پانچواں حصہ متاثر ہوا ہے۔
نومبر میں ہونے والے کانگریسی وسط مدتی انتخابات کے پیش نظر ریپبلکن پارٹی کو ایوان نمائندگان میں اپنی اکثریت برقرار رکھنے کے لیے سخت چیلنجز کا سامنا ہے۔ سروے کے مطابق 58 فیصد ووٹرز ان امیدواروں کی حمایت سے گریز کریں گے جو ایران کے ساتھ ٹرمپ کی جنگی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔ ریپبلکن اسٹریٹجسٹ سارہ چیمبرلین کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ صورتحال پر شدید برہم ہیں اور پارٹی قیادت ایوان میں اپنی نشستیں بچانے کے لیے فکرمند ہے۔
صدر ٹرمپ کی جانب سے معیشت کے فروغ کے دعووں کے برعکس 70 فیصد جواب دہندگان نے اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ ملکی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ سروے میں 82 فیصد افراد نے مہنگائی کو بڑی تشویش قرار دیا۔ معاشی امور پر ریپبلکن پارٹی کی برتری میں بھی نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جو جنوری 2025 میں 14 پوائنٹس تھی اب کم ہو کر صرف ایک پوائنٹ رہ گئی ہے۔
یہ سروے 15 سے 20 اپریل کے دوران ملک بھر سے 4 ہزار 557 بالغ افراد کی رائے پر مبنی ہے جس میں 3 ہزار 577 رجسٹرڈ ووٹرز شامل تھے۔ سروے کے نتائج میں غلطی کا امکان 2 فیصد تک بتایا گیا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں چیف آف آرمی…
ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے ایران اور امریکہ کے درمیان متوقع مذاکرات کے…
صدر آصف علی زرداری 25 اپریل سے یکم مئی 2026 تک چین کا سرکاری دورہ…
امریکی مذاکرات کاروں کا وفد ہفتے کے روز پاکستان روانہ ہو رہا ہے تاہم ایران…
بیروت (ویب ڈیسک) حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے امریکی…
پہلگام واقعے کو ایک برس مکمل ہونے کے باوجود پاکستان پر لگائے گئے الزامات کے…