بھارت کی ریاست منی پور میں نسلی فسادات، 3 افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں نسلی گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ریاست کے ضلع اکھرول کے گاؤں ملم میں پیش آیا جہاں فریقین کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ حکام نے ہلاک ہونے والے افراد کے نسلی پس منظر کے بارے میں تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں اور علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے۔

منی پور میں ہندو اکثریتی میتی اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے کوکی گروپوں کے درمیان گزشتہ تین برسوں سے وقفے وقفے سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جن میں اب تک 250 سے زائد افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ ان نسلی فسادات کی بنیادی وجہ زمین کی ملکیت اور سرکاری ملازمتوں پر اختیار حاصل کرنے کی کشمکش ہے۔

انسانی حقوق کے کارکنوں نے مقامی قیادت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ سیاسی مفادات کے حصول کے لیے نسلی تقسیم کو ہوا دے رہے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2023 میں شروع ہونے والی بدامنی کے باعث تقریباً 60 ہزار افراد اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

رواں ماہ کے اوائل میں بھی تشدد کے واقعات پیش آئے تھے جن میں دو بچوں سمیت چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسی دوران ایک کوکی گروپ کے حملے کے بعد میتی ہجوم نے پیراملٹری کیمپ پر دھاوا بھی بول دیا تھا۔

دوسری جانب منی پور اور میزورم سے تعلق رکھنے والے بنی منشی برادری کے 249 افراد جمعرات کے روز تل ابیب پہنچ گئے ہیں۔ یہ افراد خود کو اسرائیل کے گمشدہ قبائل کی اولاد قرار دیتے ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے نومبر میں اس برادری کے تقریباً 6 ہزار افراد کی ہجرت کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد یہ پہلا گروپ ہے جو اسرائیل پہنچا ہے۔ یہ لوگ انیسویں صدی میں مشنریوں کے زیر اثر مسیحیت میں داخل ہوئے تھے تاہم ان کی زبانی روایات کے مطابق وہ صدیوں قبل ایران، افغانستان، تبت اور چین کے راستے ہجرت کر کے یہاں پہنچے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago