وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ڈنر کے قریب فائرنگ، ڈونلڈ ٹرمپ محفوظ، حملہ آور گرفتار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کو ہفتے کی شب وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے عشائیے کے دوران سیکیورٹی حکام نے ہنگامی حالت میں تقریب سے بحفاظت نکال لیا۔ یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک مسلح شخص نے سیکیورٹی اہلکاروں پر شاٹ گن سے فائرنگ کر دی۔

ایف بی آئی کے ایک عہدیدار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مسلح حملہ آور نے سیکرٹ سروس کے ایک اہلکار کو نشانہ بنایا۔ صدر ٹرمپ نے بعد ازاں وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ اہلکار بلٹ پروف جیکٹ کی بدولت محفوظ رہا اور اب اس کی حالت بہتر ہے۔ صدر نے حملہ آور کو ایک بیمار ذہن شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ حملہ آور نے پچاس گز کے فاصلے سے سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر دھاوا بولا تھا، تاہم سیکرٹ سروس کے بہادر اہلکاروں نے اسے فوری طور پر قابو کر لیا۔ سوشل میڈیا پر جاری کی گئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں حملہ آور کو تیزی سے چیک پوائنٹ کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ حکام کا ماننا ہے کہ یہ ایک تنہا حملہ آور تھا اور اس کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کی جا رہی ہے۔

واقعے کے وقت ہال میں موجود دو ہزار چھ سو مہمانوں میں افراتفری پھیل گئی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لیے چھپتے دکھائی دیے۔ سیکرٹ سروس کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر اور وزیر داخلہ ڈگ برگم سمیت دیگر کابینہ ارکان کو زمین پر لیٹ جانے کی ہدایت کی اور بعد ازاں انہیں بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔

صدر ٹرمپ اور میلانیا ٹرمپ کو بھی حصار میں لے کر اسٹیج سے باہر منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر سیکرٹ سروس کے اہلکار رائفلیں تانے پوزیشن سنبھالے رہے۔ صدر ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ یہ عشائیہ، جس میں وہ بطور صدر پہلی بار شریک ہوئے تھے، آئندہ تیس روز میں دوبارہ منعقد کیا جا سکے گا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو 2024 کے دوران انتخابی مہم کے دوران بھی قاتلانہ حملوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جولائی 2024 میں پنسلوانیا کے علاقے بٹلر میں ایک ریلی کے دوران وہ گولی لگنے سے زخمی ہوئے تھے، جبکہ ستمبر میں فلوریڈا کے گالف کلب میں بھی ان پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ واشنگٹن ہلٹن ہوٹل وہی مقام ہے جہاں 1981 میں صدر رونالڈ ریگن پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago