صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی واشنگٹن میں فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور دیگر حکام کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

چین کے پانچ روزہ دورے پر موجود صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں اس واقعے کو دہشت گردی کی گھناؤنی شکل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ صدر نے امریکی صدر اور خاتون اول کے محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وائٹ ہاؤس کرسپانڈنٹس ایسوسی ایشن کے عشائیے میں فائرنگ کا واقعہ انتہائی تشویشناک اور صدمے کا باعث ہے۔

وزیراعظم نے تقریب میں موجود تمام افراد کے محفوظ رہنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں امریکی صدر اور واقعے سے متاثرہ دیگر افراد کے ساتھ ہیں۔ واضح رہے کہ تقریب میں امریکی صدر اور اعلیٰ حکام کی موجودگی کے دوران فائرنگ کے بعد تقریب کو اچانک روک دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago