نئی دہلی: سوئس ایئر لائن کی پرواز کی ٹیک آف کے دوران ہنگامی بریک، 5 مسافر زخمی

نئی دہلی سے روانہ ہونے والی سوئس انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث ٹیک آف کے دوران ہنگامی طور پر روک دیا گیا۔ ایئر بس اے 330 طیارے میں 228 مسافر، چار شیر خوار بچے اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق واقعہ 26 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بجے کے فوراً بعد پیش آیا۔ پرواز ایل ایکس 147 کے انجن میں تکنیکی مسئلہ پیدا ہونے کے بعد عملے نے ٹیک آف منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا اور حفاظتی اقدام کے طور پر طیارے کو خالی کرایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق طیارہ رن وے پر رفتار پکڑ رہا تھا کہ اسی دوران انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ ہنگامی انخلا کے عمل کے دوران چار مسافر زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ عملے کا ایک رکن ٹخنے میں موچ آنے کے باعث زخمی ہوا۔

سوئس انٹرنیشنل نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے۔ ابتدائی طور پر چھ مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی تھی جسے بعد ازاں درست کر کے چار کر دیا گیا۔

اندررا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ انتظامیہ نے واقعے کے بعد فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی تھی۔ ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے باوجود رن وے پر فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہا اور پروازوں کا نظام متاثر نہیں ہوا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago