اگر ایران مذاکرات چاہتا ہے تو ہم سے رابطہ کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز کہا ہے کہ اگر ایران دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا خواہاں ہے تو وہ امریکہ سے رابطہ قائم کر سکتا ہے۔ فاکس نیوز کے پروگرام دی سنڈے بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر وہ بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہمارے پاس آ سکتے ہیں یا ہمیں فون کر سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس محفوظ مواصلاتی ذرائع موجود ہیں۔

دوسری جانب خطے میں امن کی کوششوں کو اس وقت دھچکا لگا جب صدر ٹرمپ نے ہفتے کے روز اپنے ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیا۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستانی حکام سے ملاقات کے بعد اسلام آباد سے روانہ ہو چکے تھے۔

ذرائع کے مطابق امریکی وفد کی عدم موجودگی کے باوجود ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دوبارہ پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago