ایران جوہری معاہدے کے لیے سنجیدہ ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ معاہدے کے لیے سنجیدہ دکھائی دیتا ہے تاہم کسی بھی سمجھوتے کی بنیادی شرط یہ ہوگی کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے حتمی طور پر روکا جائے۔

فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ایران اپنی موجودہ معاشی دلدل سے نکلنے کے لیے کوشاں ہے۔ انہوں نے تہران میں بڑھتی ہوئی افراط زر اور تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو درپیش پرانے مسائل بدستور برقرار ہیں بلکہ ان میں مزید شدت آئی ہے۔

روبیو کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کو کھولنے کے بدلے امریکا سے ناکہ بندی ختم کرنے اور جنگ بندی کی پیشکش کی ہے، جبکہ جوہری پروگرام پر مذاکرات کو مؤخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

آبنائے ہرمز کے حوالے سے ایران کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران یہ تاثر دے رہا ہے کہ آبنائے کھلی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ عالمی جہاز رانی ان کی اجازت اور بھتے کی ادائیگی سے مشروط ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکا بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کو یرغمال بنانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

ایران اور امریکا کے درمیان ۱۱ اپریل کو اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے تھے جو ۲۸ فروری سے جاری جنگ کے خاتمے پر کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ یہ مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی دو ہفتہ وار جنگ بندی کے بعد شروع ہوئے تھے جسے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توسیع دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے اس ہفتے کے آخر میں اپنے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورہ پاکستان بھی منسوخ کر دیا ہے۔ فی الحال فریقین کے درمیان آبنائے ہرمز کی صورتحال، ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی اور جوہری پروگرام کے مستقبل پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ نے قومی سلامتی کے مشیروں کے ساتھ ایران کی نئی تجویز پر مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا موقف واضح ہے کہ عالمی تیل کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کا ہر صورت کھلا رہنا ضروری ہے اور ایران کو اپنا افزودہ یورینیم حوالے کرنا ہوگا۔

عالمی منڈی میں تیل کی کل سپلائی کا تقریباً بیس فیصد حصہ آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرتا ہے، جس کے باعث خطے میں کشیدگی سے تیل کی قیمتوں اور انشورنس کے اخراجات میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago