جاپان: کھلونوں کی صفائی کے منفرد انداز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی

جاپان میں ایک منفرد لانڈری سروس پرانے اور خستہ حال کھلونوں کو نئی زندگی دینے میں مصروف ہے، جس نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ یاماناشی کے شہر فیوفوکی میں واقع کلیننگ یونماروسان نامی ادارے میں ماہرین برسوں پرانے ٹیڈی بیئرز اور دیگر نرم کھلونوں کی ایسی صفائی کرتے ہیں جیسے کسی نومولود کی دیکھ بھال کی جا رہی ہو۔

تین دہائیوں کا تجربہ رکھنے والے پیشہ ور کلینر ماساکازو شیمورا کھلونوں کی صفائی کے عمل کو ایک فن سمجھتے ہیں۔ وہ کپڑوں اور خیموں کی صفائی میں مہارت رکھنے کے بعد اب کھلونوں کی نازک بناوٹ کو بحال کرنے میں مصروف ہیں۔ شیمورا کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے دھلائی کے دوران وہ کپڑے کی نوعیت اور حالت کو محسوس کرتے ہوئے انتہائی نرمی سے مساج کرتے ہیں تاکہ کھلونے کو نقصان نہ پہنچے۔

سوشل میڈیا پر اس مہارت کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد اس سروس کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ادارے کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دہائی قبل یہاں سالانہ بارہ سو کھلونے صاف کیے جاتے تھے، جن کی تعداد اب بڑھ کر دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ نوجوان نسل میں کھلونوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اب غیر ملکی سیاح بھی خصوصی طور پر اپنے کھلونوں کو صاف کروانے کے لیے جاپان کا سفر کر رہے ہیں۔

ادارے کی پبلک ریلیشنز مینیجر ہساکو موری کے مطابق کئی سیاح اپنے کھلونے یہاں چھوڑ کر جاپان کی سیر کرتے ہیں اور واپسی پر اپنے صاف ستھرے کھلونے ساتھ لے جاتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیمورا اپنے گاہکوں کی جذباتی وابستگی کا بھی پورا خیال رکھتے ہیں۔ اگر کوئی گاہک کھلونے پر موجود پرانے نشانات یا خراشیں برقرار رکھنا چاہے تو ان کا احترام کیا جاتا ہے کیونکہ یہ نشانات ان کی قیمتی یادوں کا حصہ ہوتے ہیں۔

ماساکازو شیمورا کے مطابق کھلونے محض اشیاء نہیں بلکہ ان کے مالکان کے لیے خاندان کے افراد کی حیثیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اس کام میں ذرا سی غفلت کی گنجائش نہیں ہوتی۔ جب گاہک اپنے کھلونوں کو نئی حالت میں دیکھ کر خوش ہوتے ہیں تو یہی لمحہ ان کے لیے سب سے بڑی کامیابی اور اطمینان کا باعث بنتا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

غزہ جانے والے امدادی جہازوں کو بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی فورسز کی جانب سے روکے جانے کا دعویٰ

غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہازوں کو یونان کے قریب بین…

32 سیکنڈز ago

جنوبی وزیرستان: افغان طالبان کی گولہ باری سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ میں افغان طالبان کی جانب سے پاکستانی حدود میں…

8 منٹس ago

ٹرمپ کا نیتن یاہو کو معافی دلوانے کے لیے اسرائیلی صدر پر دباؤ میں اضافہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ پر زور دیا ہے کہ وہ…

14 منٹس ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نائب صدر…

1 گھنٹہ ago

پیرس سینٹ جرمین کے اشرف حکیمی ران کی انجری کے باعث بائرن میونخ کے خلاف میچ سے باہر

پیرس سینٹ جرمین کے رائٹ بیک اشرف حکیمی ران کی انجری کے باعث بائرن میونخ…

1 گھنٹہ ago

لیبیا کے ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 17 تارکین وطن ہلاک، 9 لاپتہ

لیبیا کے ساحلی شہر طبرق کے قریب بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے…

2 گھنٹے ago