پیرس سینٹ جرمین کے رائٹ بیک اشرف حکیمی ران کی انجری کے باعث بائرن میونخ کے خلاف چیمپئنز لیگ سیمی فائنل کے دوسرے مرحلے سے باہر ہو گئے ہیں۔ کلب انتظامیہ نے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ مراکش سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی چند ہفتوں تک میدان سے باہر رہیں گے۔
اشرف حکیمی منگل کو کھیلے گئے پہلے میچ کے دوران زخمی ہوئے تھے، جس میں پیرس سینٹ جرمین نے پانچ کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی تھی۔ میچ کے دوران انہوں نے خویچا کوارٹسیلیا کو چوتھا گول کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ تمام متبادل کھلاڑیوں کے میدان میں آ جانے کے بعد 27 سالہ حکیمی نے انجری کے باوجود میچ مکمل کیا تھا تاکہ ٹیم کی ایک گول کی برتری کو برقرار رکھا جا سکے۔
اس کے علاوہ کلب کے گول کیپر لوکاس شیویلیر بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ بدھ کی صبح ٹریننگ سیشن کے دوران ان کی ران میں تکلیف ہوئی جس کے بعد وہ بھی چند ہفتوں تک ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شیویلیر نے آخری بار جنوری میں پی ایس جی کی نمائندگی کی تھی۔
لیگ ون میں سرفہرست پیرس سینٹ جرمین ہفتے کے روز لوریئنٹ کے خلاف میچ کھیلے گی، جس کے بعد ٹیم میونخ کے دورے کے لیے روانہ ہوگی جہاں اگلے بدھ کو چیمپئنز لیگ کا اہم ترین مقابلہ کھیلا جائے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…