لندن: یہودی شہریوں پر چاقو سے حملہ کرنے والا ملزم گرفتار، اقدامِ قتل کا مقدمہ درج

لندن میں دو یہودی شہریوں کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کے واقعے کے مرکزی ملزم 45 سالہ عیسیٰ سلیمان پر اقدامِ قتل کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں پیشی کے بعد ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس نے گولڈرز گرین میں پیش آنے والے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ملزم پر مجموعی طور پر اقدامِ قتل کی تین دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جن میں سے دو کا تعلق گولڈرز گرین اور ایک کا تعلق بدھ کے روز شہر کے دوسرے حصے میں پیش آنے والے واقعے سے ہے۔

استغاثہ کے مطابق صومالی نژاد برطانوی شہری عیسیٰ سلیمان نے جنوبی لندن میں اپنے 20 سالہ دوست اسماعیل حسین پر حملہ کیا اور بعد ازاں ٹرین کے ذریعے شہر کے شمالی حصے میں پہنچ کر یہودی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ حملے میں 34 سالہ شلومی رینڈ کے سینے پر چاقو کے وار سے پھیپھڑا متاثر ہوا، جبکہ 76 سالہ نارمن شائن کو بس اسٹاپ پر گردن پر زخمی کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 2020 میں حکومت کے پریوینٹ پروگرام کے تحت ریفر کیا گیا تھا، جس کا مقصد انتہا پسندی کی طرف مائل افراد کی اصلاح کرنا ہے۔ تاہم اسی سال ملزم کی فائل بند کر دی گئی تھی، جس کی وجوہات ظاہر نہیں کی گئیں۔

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے یہودی برادری کے لیے سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس نفرت انگیز رجحان کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔

حالیہ واقعات کے بعد برطانیہ میں دہشت گردی کے خطرے کی سطح کو سبسٹینشل سے بڑھا کر سیویئر کر دیا گیا ہے۔ یہ پانچ درجاتی پیمانے پر دوسرا بلند ترین درجہ ہے، جس کا مطلب ہے کہ خفیہ اداروں کے نزدیک اگلے چھ ماہ میں دہشت گردی کا حملہ انتہائی متوقع ہے۔ حکومتی بیان کے مطابق یہ فیصلہ گولڈرز گرین واقعے کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں موجود اسلام پسند اور انتہائی دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں سے لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔ ملزم عیسیٰ سلیمان کا کیس سنٹرل کریمنل کورٹ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 15 مئی کو سماعت ہوگی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago