ازبکستان میں تیسرے بین الاقوامی ‘لزگی’ رقص میلے کا شاندار اختتام

ازبکستان کے شہر خیوا میں تیسرے بین الاقوامی لازگی ڈانس فیسٹیول کا شاندار اختتام ہو گیا۔ اس تین روزہ ایونٹ میں بین الاقوامی سائنسی اور عملی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں دنیا بھر سے ماہرین نے شرکت کی۔

فیسٹیول میں برطانیہ، فرانس، تاجکستان، ترکمانستان، قازقستان، بیلاروس، روس، ترکی، کرغزستان، سربیا، برازیل، کوریا، جاپان، اسپین، مصر، جارجیا، بھارت، یوکرین، بلغاریہ، قطر، آذربائیجان، ازبکستان، آسٹریا، اردن، میکسیکو، گھانا، شمالی مقدونیہ، ایران، چین، پاکستان اور اٹلی سمیت 80 ممالک کے نامور لکھاریوں، صحافیوں، ماہرین تعلیم اور فنکاروں نے شرکت کی۔

فیسٹیول کے دوران ازبکستان ترک مشترکہ ثقافتی کمیشن کا تیسرا اجلاس اور ترکمان ممالک کے آرٹس و ڈانس کے تعلیمی اداروں کے ریکٹرز کی تیسری نشست منعقد ہوئی۔ اس کے علاوہ ترک دنیا کے روایتی رقص کی انتھولوجی پر کانفرنس اور ایتھنو کلچرل فورم بھی ایونٹ کا حصہ رہے۔

پاکستانی وفد میں ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ اور وکاس کمار شامل تھے جنہوں نے اپنے سائنسی مقالے پیش کیے۔ اس کے علاوہ چوہدری حامد محمود اور آغا اقرار ہارون نے بین الاقوامی فورم کے مباحثوں میں حصہ لیا۔

ڈاکٹر شازیہ انور چیمہ کے پیش کردہ مقالے کا عنوان فرام اسپیکٹیکل ٹو جیسچر ری سیچویٹنگ لازگی ودہن پنجابی پرفارمنگ آرٹس اینڈ ایمبوڈڈ پرفارمنس تھیوری تھا۔ ان کے اس تحقیقی کام کو بین الاقوامی کانفرنس کے ڈاکومینٹیشن کمپینڈیم میں اشاعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago