ایرانی سپریم لیڈر کا امریکا اور اسرائیل کے خلاف معاشی جنگ لڑنے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے قوم پر زور دیا ہے کہ وہ معاشی محاذ پر ڈٹ کر دشمنوں کو مایوس کرے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی اور طویل پابندیوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال میں معاشی اور ثقافتی جہاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ایک تحریری بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسلامی جمہوریہ نے فوجی محاذ پر اپنی برتری اور ترقی کا لوہا دنیا کے سامنے منوایا ہے، اب معاشی میدان میں بھی دشمنوں کو شکست دینا ناگزیر ہے۔

سپریم لیڈر نے ملکی پیداوار کے استعمال کو ترجیح دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کاروباری مالکان سے اپیل کی کہ وہ موجودہ بحرانی کیفیت میں ممکنہ حد تک ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرنے سے گریز کریں۔

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کے باوجود امریکی فوج کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کے باعث تیل کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔ قومی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتوں کے دوران افراط زر کی شرح پچاس فیصد سے تجاوز کر چکی ہے۔

کرنسی مارکیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ایرانی ریال ڈالر کے مقابلے میں اپنی تاریخ کی نچلی ترین سطح پر آ گیا ہے۔ محکمہ محنت کے حکام نے انکشاف کیا ہے کہ جنگی اثرات کے باعث ایک لاکھ اکیانوے ہزار افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور انہوں نے بے روزگاری الاؤنس کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago