چین کے قومی ریلوے نیٹ ورک نے یکم مئی کو دو کروڑ اڑتالیس لاکھ مسافروں کو ان کی منزلوں تک پہنچا کر ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ چائنا اسٹیٹ ریلوے گروپ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ ایک ہی دن میں سفر کرنے والے مسافروں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق قومی ریلوے نظام دو مئی کو بھی ایک کروڑ ستانوے لاکھ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔ تعطیلات کے دوران مسافروں کے غیر معمولی رش کو سنبھالنے کے لیے انتظامیہ نے متعدد روٹس پر اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ژینگ زو لائن پر ایک سو چالیس جبکہ چینگ دو لائن پر ایک سو چوراسی اضافی مسافر ٹرینیں شامل کی گئی ہیں۔
چین کا سیاحتی شعبہ ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت پہلو کے طور پر ابھرا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت ایسے وقت میں قومی معیشت کو نئی تحریک فراہم کر رہی ہے جب ملک کو کمزور کھپت اور جائیداد کے شعبے میں طویل عرصے سے جاری مندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…