آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ

اوپیک پلس نے جون کے مہینے کے لیے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے پر اتفاق کر لیا ہے تاہم خلیج فارس میں جاری جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث اس فیصلے کا عملی اطلاق بظاہر ناممکن دکھائی دیتا ہے۔

آن لائن اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سات رکن ممالک جون میں تیل کی پیداوار کے اہداف میں یومیہ ایک لاکھ اٹھاسی ہزار بیرل کا اضافہ کریں گے۔ یہ اضافہ مئی کے معاہدے کے مساوی ہے جس میں متحدہ عرب امارات کا حصہ شامل نہیں ہے۔

اوپیک پلس کے ذرائع اور تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد مارکیٹ کو یہ پیغام دینا ہے کہ گروپ جنگ کے خاتمے کے بعد سپلائی بڑھانے کے لیے تیار ہے اور متحدہ عرب امارات کے انخلا کے باوجود تنظیمی امور معمول کے مطابق جاری ہیں۔

رائسٹڈ کے تجزیہ کار اور اوپیک کے سابق عہدیدار جارج لیون کے مطابق اوپیک پلس مارکیٹ کو دوہرا پیغام دے رہا ہے جس میں یو اے ای کے بغیر بھی تسلسل برقرار رکھنے اور محدود اثرات کے باوجود کنٹرول قائم رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے لیے طے پانے والے نئے معاہدے کے تحت جون میں پیداواری کوٹہ ایک کروڑ دو لاکھ اکانوے ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گا جو کہ مارچ میں ریکارڈ کی گئی 77 لاکھ 60 ہزار بیرل کی اصل پیداوار سے کہیں زیادہ ہے۔

اجلاس میں سعودی عرب، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان، روس اور عمان شامل تھے۔ متحدہ عرب امارات کے نکل جانے کے بعد اب اوپیک پلس کے ارکان کی تعداد 21 ہو گئی ہے تاہم فیصلہ سازی میں صرف مذکورہ سات ممالک ہی متحرک ہیں۔

اٹھائیس فروری سے شروع ہونے والی ایران جنگ کے باعث آبنائے ہرمز کی بندش نے سعودی عرب، عراق اور کویت کی برآمدات کو شدید متاثر کیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ راستے کھلنے کے بعد بھی ترسیل کو معمول پر آنے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں۔

سپلائی میں خلل کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح یعنی 125 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہیں۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ اس صورتحال سے ایک سے دو ماہ کے اندر جیٹ فیول کی قلت اور عالمی سطح پر افراطِ زر میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اوپیک کی رپورٹ کے مطابق مارچ میں تمام ارکان کی مجموعی پیداوار 3 کروڑ 50 لاکھ 60 ہزار بیرل یومیہ رہی جو فروری کے مقابلے میں 77 لاکھ بیرل کم تھی۔ اوپیک پلس کے ارکان کا اگلا اجلاس سات جون کو طلب کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago