ایران کے ساحلی شہر سریک کے قریب کارگو جہاز پر حملہ، برطانوی میری ٹائم ایجنسی کی تصدیق

ایران کے ساحلی شہر سیرک کے مغرب میں ایک کارگو جہاز پر چھوٹی کشتیوں کے ذریعے حملے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز کے قریب پیش آیا ہے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ یہ حملہ سیرک شہر سے تقریباً 11 سمندری میل کے فاصلے پر کیا گیا۔ ابتدائی رپورٹوں کے مطابق جہاز کا عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور واقعے کے نتیجے میں کسی قسم کے ماحولیاتی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

حملے کا نشانہ بننے والے جہاز پر موجود سامان اور حملہ آوروں کی شناخت کے حوالے سے تاحال کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ برطانوی حکام نے علاقے سے گزرنے والے دیگر بحری جہازوں کو محتاط رہنے اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے ایک ایڈوائزری نوٹ جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز اور اس کے گردونواح کے پانیوں میں سیکیورٹی کی صورتحال کو انتہائی حساس قرار دیا ہے۔

نگرانی کرنے والے ادارے کو ایک نارتھ باؤنڈ بلک کیریئر کے کپتان کی جانب سے موصول ہونے والے پیغام میں بتایا گیا کہ متعدد چھوٹی کشتیوں نے جہاز کو حملے کا نشانہ بنایا۔ حکام نے تصدیق کی ہے کہ عملہ اب بھی محفوظ مقام پر موجود ہے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago