بحری جہاز پر ہنٹا وائرس کا حملہ، 3 افراد ہلاک، متعدد بیمار

بحیرہ اوقیانوس میں سفر کرنے والے ایک کروز جہاز پر ہنٹا وائرس کے پھیلنے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور کم از کم تین دیگر شدید بیمار ہو گئے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت اور جنوبی افریقہ کے محکمہ صحت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب جہاز اپنی منزل کی جانب گامزن تھا۔

ڈچ پرچم بردار جہاز ایم وی ہونڈیئس ارجنٹائن سے انٹارکٹیکا اور فاک لینڈ جزائر سمیت مختلف مقامات کے دورے پر روانہ ہوا تھا۔ حکام کے مطابق جہاز میں اس وقت تقریباً 150 سیاح موجود ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں ایک 70 سالہ شخص شامل ہے جس کی لاش کو برطانوی علاقے سینٹ ہیلینا میں جہاز سے اتارا گیا تھا۔ اسی مسافر کی اہلیہ، جو نیدرلینڈ واپسی کے لیے جنوبی افریقہ کے ہوائی اڈے پر موجود تھیں، اچانک طبیعت بگڑنے پر ہسپتال منتقل کی گئیں جہاں وہ دم توڑ گئیں۔ ڈچ وزارت خارجہ نے دو ڈچ شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ایک برطانوی شہری جو جہاز کے عملے کا حصہ بتایا جاتا ہے، اس وقت جوہانسبرگ کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔ جہاز اس وقت کیپ ورڈے کے ساحل پر موجود ہے جہاں مقامی حکام متاثرہ افراد کی طبی امداد میں مدد کر رہے ہیں تاہم کسی کو بھی جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر برائے یورپ ڈاکٹر ہنس ہنری پی کلوگے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کے لیے خطرہ تاحال کم ہے اور گھبرانے یا سفری پابندیاں عائد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ہنٹا وائرس بنیادی طور پر چوہوں کے پیشاب یا فضلے کے ذریعے پھیلتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق یہ وائرس پھیپھڑوں اور گردوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ عالمی ادارہ صحت اس معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور جہاز پر موجود دیگر افراد کو طبی معاونت فراہم کی جا رہی ہے۔

جہاز آپریٹ کرنے والی کمپنی اوشین وائیڈ ایکسپیڈیشنز کا کہنا ہے کہ تیسرے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش فی الحال جہاز پر موجود ہے اور ان کی اولین ترجیح بیمار عملے کے ارکان کو فوری طبی سہولیات کی فراہمی ہے۔

جنوبی افریقہ کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار کمیونیکیبل ڈیزیزز جوہانسبرگ میں ان افراد کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کر رہا ہے جو متاثرہ مسافروں کے رابطے میں آئے تھے۔ عالمی ادارہ صحت نے واضح کیا ہے کہ ہنٹا وائرس کا کوئی مخصوص علاج تو نہیں ہے تاہم بروقت طبی امداد سے جان بچانے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago