ایران کا آبنائے ہرمز سے امریکی جنگی جہاز کو واپس موڑنے کا دعویٰ، امریکا کی تردید

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز اس کی بحریہ نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے ایک امریکی جنگی جہاز کو انتباہ جاری کر کے واپس جانے پر مجبور کر دیا۔ ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ادارے فارس کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا کہ جاسکے بندرگاہ کے قریب امریکی جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم امریکی حکام نے اس رپورٹ کی سختی سے تردید کی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان دیا تھا کہ امریکا خلیج میں پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے حکمت عملی تیار کر رہا ہے۔ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ایران نے سخت ردعمل دیتے ہوئے غیر ملکی افواج کو متنبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونے سے گریز کریں۔

ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمانڈ کے سربراہ علی عبداللہی نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی ایران کے کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے تنبیہ کی کہ اگر امریکی فوج سمیت کسی بھی غیر ملکی قوت نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کی تو اسے حملے کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایران نے تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکرز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی نقل و حرکت سے قبل ایرانی فوج سے رابطہ اور رابطہ کاری کو یقینی بنائیں۔

جاری کشیدگی کے باعث دنیا بھر میں تیل اور گیس کی ترسیل کا پانچواں حصہ متاثر ہوا ہے جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں پچاس فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایران نے جنگ کے آغاز سے ہی خلیج میں جہاز رانی پر تقریباً مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے۔

دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایرانی بندرگاہوں پر ناکہ بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ سینٹ کام کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کا کہنا ہے کہ امریکا اپنے پندرہ ہزار فوجی اہلکاروں، سو سے زائد طیاروں، جنگی جہازوں اور ڈرونز کی مدد سے دفاعی مشن کو جاری رکھے گا تاکہ علاقائی سلامتی اور عالمی معیشت کو مستحکم رکھا جا سکے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago