اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے دریائے چناب کے پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی کمی پر بھارت سے باضابطہ وضاحت طلب کر لی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پانی کا یہ کم بہاؤ سندھ طاس معاہدے کی شقوں کے منافی ہے۔
وزارت آبی وسائل کے ذرائع کے مطابق مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ہونے والی کمی بین الاقوامی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ حکام نے اس پیش رفت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاہدے کی پاسداری نہ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اس سے قبل بھارت کی جانب سے کشن گنگا ڈیم سے پانی روکنے کا معاملہ بھی سامنے آیا تھا جسے پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان کے انڈس واٹر کمشنر نے اپنے بھارتی ہم منصب سے رابطہ کیا ہے۔ پاکستان نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی پر فوری اور تفصیلی وضاحت پیش کرے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…