اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی کا امریکی فوج کے انخلا کی مخالفت کا اعلان

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے واضح کیا ہے کہ وہ اٹلی سے امریکی افواج کے انخلا کے کسی بھی ممکنہ فیصلے کی حمایت نہیں کریں گی۔ یریوان میں یورپی پولیٹیکل کمیونٹی کے سربراہی اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کے اختیار میں نہیں ہے تاہم وہ ذاتی طور پر اس اقدام سے متفق نہیں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایک سوال کے جواب میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ واشنگٹن اٹلی اور اسپین سے اپنی فوجیں واپس بلانے پر غور کر سکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اس سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان دیا تھا کہ امریکا جرمنی میں تعینات اپنے دستوں میں کمی پر غور کر رہا ہے اور اس حوالے سے جلد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بعد ازاں انہوں نے دھمکی دی کہ یہ کٹوتی اٹلی اور اسپین تک بھی پھیلائی جا سکتی ہے۔

اٹلی کی وزیراعظم نے بتایا کہ وہ جلد ہی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کریں گی، جو رواں ہفتے روم کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کے دوران مارکو روبیو پوپ لیو سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر ٹرمپ کے یہ بیانات ایران کے خلاف جاری جنگ پر یورپی اتحادیوں اور امریکا کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے تناظر میں سامنے آئے ہیں۔ نیٹو کے بیشتر اتحادیوں کو اس جنگ کے آغاز سے قبل اعتماد میں نہ لینے پر یورپ میں امریکی پالیسیوں پر تحفظات پائے جاتے ہیں۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago