گیم اسٹاپ کی جانب سے ای بے کو 55.5 ارب ڈالر میں خریدنے کی پیشکش

ویڈیو گیمز فروخت کرنے والی کمپنی گیم اسٹاپ نے ای بے کو خریدنے کی پیشکش کر دی ہے۔ یہ سودا 55 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کی مالیت کا ہے جس کے تحت گیم اسٹاپ ای بے کے آن لائن پلیٹ فارم کا کنٹرول سنبھالنا چاہتی ہے۔

اتوار کے روز جاری کردہ پیشکش کے مطابق گیم اسٹاپ 125 ڈالر فی شیئر کی قیمت ادا کرے گی، جس کی ادائیگی نقد رقم اور اسٹاک کی صورت میں کی جائے گی۔ ٹیکساس میں قائم گیم اسٹاپ پہلے ہی ای بے کے پانچ فیصد حصص کی مالک ہے۔

گیم اسٹاپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ریان کوہن نے ای بے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین کو خط لکھا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ٹی ڈی سیکیورٹیز نے اس سودے کی فنڈنگ کے لیے 20 ارب ڈالر فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ای بے نے پیر کے روز اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کمپنی اس غیر متوقع پیشکش کا بغور جائزہ لے رہی ہے تاکہ ایسے فیصلے تک پہنچا جا سکے جو کمپنی اور تمام شیئر ہولڈرز کے مفاد میں ہو۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق اگر ای بے نے اس پیشکش کو مسترد کیا تو ریان کوہن اسے حاصل کرنے کے لیے جارحانہ اقدام اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔ کوہن کا ماننا ہے کہ ای بے ایمیزون کا ایک حقیقی حریف بننے کی صلاحیت رکھتی ہے اور اس کی موجودہ مالیت کو سینکڑوں ارب ڈالرز تک پہنچایا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں گیم اسٹاپ کی مجموعی مالیت تقریباً 12 ارب ڈالر ہے، جبکہ ای بے کی مالیت 49 ارب ڈالر کے قریب ہے۔ پیر کے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران گیم اسٹاپ کے حصص میں دو فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ ای بے کے حصص کی قیمت پانچ فیصد اضافے کے ساتھ 109 اعشاریہ 72 ڈالر تک پہنچ گئی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago