متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ میں واقع آئل انڈسٹری زون میں پیر کے روز ایک زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ فجیرہ میڈیا آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ آگ ایران کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں لگی۔ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سول ڈیفنس کی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کیا تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے۔ ایران کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
اس سے قبل پیر کے روز ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے امریکی جنگی جہاز کو واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔ ایرانی بحریہ کے مطابق انہوں نے امریکی و صہیونی جنگی جہازوں کو ایک فوری اور فیصلہ کن انتباہ جاری کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کے علاقے میں داخل ہونے سے روکا۔ ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نے دعویٰ کیا کہ آبنائے کے جنوبی داخلی راستے پر واقع بندرگاہ جاسک کے قریب امریکی جنگی جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، تاہم ایک اعلیٰ امریکی عہدیدار نے اس دعوے کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
ایران نے پیر کے روز امریکی افواج کو خبردار کیا تھا کہ وہ اس تزویراتی آبی گزرگاہ میں داخل نہ ہوں۔ یہ انتباہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران خلیج میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کی رہنمائی کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس منصوبے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم یہ واضح کیا کہ تنازع کے دو ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے بعد اہم آبی راستوں پر موجود جہازوں اور ان کے عملے کو خوراک اور دیگر ضروری سامان کی قلت کا سامنا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…