چین: ہنان میں آتش بازی کے کارخانے میں دھماکہ، 21 افراد ہلاک، صدر شی جن پنگ کی تحقیقات کی ہدایت

چین کے صوبہ ہونان کے دارالحکومت چانگشا میں واقع ایک پٹاخہ ساز فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہو گئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ پیر کی سہ پہر چار بج کر 40 منٹ پر پیش آیا۔

دھماکہ ہوآشینگ فائر ورکس مینوفیکچرنگ اینڈ ڈسپلے کمپنی میں ہوا۔ حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جائے وقوعہ سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھ رہے ہیں اور عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق امدادی کارروائیوں میں تقریباً 500 فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکاروں اور طبی عملے نے حصہ لیا۔ حکام نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر آپریشن جاری رکھا۔

چینی صدر شی جن پنگ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ صدر نے ہدایت کی ہے کہ دھماکے کی وجوہات کا تعین کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

صدر شی جن پنگ نے حکام کو تاکید کی ہے کہ اہم صنعتوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے تاکہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ چین دنیا بھر میں پٹاخوں کی برآمدات کا سب سے بڑا مرکز ہے اور گزشتہ برس ملک نے ایک ارب 14 کروڑ ڈالر مالیت کے پٹاخے برآمد کیے تھے۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago